نیویارک اسٹاک ایکسچینج میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ

0
168
نیویارک اسٹاک ایکسچینج میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ

ہاٹ لائن نیوز : نیو یارک اسٹاک ایکسچینج میں فلسطین کی حمایت میں مظاہرے، “غزہ کو زندہ رہنے دو” اور “نسل کشی کرنے والوں کی مالی امداد بند کرو” کے نعرے لگائے گئے۔

مظاہرین نے امریکی دفاعی ٹھیکیداروں اور اسلحہ ساز کمپنیوں کیخلاف نعرے لگائے۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ امریکا غزہ میں جاری جنگ میں اسرائیل کی حمایت ختم کرے اور اسے ہتھیاروں کی فراہمی بند کرے۔

احتجاج میں یہودی تنظیموں سے تعلق رکھنےوالے افراد نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی جب کہ پولیس نے دو سو سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا۔

Leave a reply