بی جے پی کاسارا غرورخاک میں مل گیا

ہاٹ لائن نیوز : کشمیریوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے غرور کو کچل دیا ہے۔ بھارت میں مقبوضہ جموں و کشمیر اور ہریانہ کے ریاستی انتخابات کے ابتدائی نتائج سامنے آ گئے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر کے ابتدائی نتائج میں کانگریس اور ہریانہ میں حکمران جماعت بی جے پی کو واضح برتری حاصل ہے۔
جموں و کشمیر میں بی جے پی پارٹی کو عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں سرکاری مشینری کے استعمال کے باوجود بی جے پی کا صفایا ہو گیا۔
رپورٹ کے مطابق بی جے پی کے خلاف الیکشن میں کھڑی کانگریس اور اس کے اتحادیوں نے 48 سیٹیں جیتیں۔ جبکہ حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی مقبوضہ جموں و کشمیر کی 90 نشستوں پر ہونے والے انتخابات میں صرف 29 نشستیں حاصل کر سکی۔









