پیٹرول اور ڈیزل مہنگے، نئی قیمتیں نافذ

0
38
پیٹرول اور ڈیزل مہنگے، نئی قیمتیں نافذ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کرتے ہوئے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کے نئے نرخ جاری کردیے ہیں۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتیں 8 ستمبر سے نافذ العمل ہوں گی۔

نوٹیفکیشن کے تحت پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 12 روپے 90 پیسے اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 358 روپے 77 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔ اس سے قبل پیٹرول 345 روپے 87 پیسے فی لیٹر میں فروخت ہورہا تھا۔

دوسری جانب ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 3 روپے 72 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ اضافے کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 381 روپے 77 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے، جبکہ اس کی سابقہ قیمت 378 روپے 5 پیسے فی لیٹر تھی۔

حکام کے مطابق نئی قیمتیں نظرثانی شدہ قیمتوں کے طریقۂ کار کے تحت مقرر کی گئی ہیں۔

Leave a reply