
ہاٹ لائن نیوز : بھارت کی مشہور اداکارہ ریکھا ہمیشہ اپنی مانگ میں سندور لگاتی ہیں۔ یہ بہت سے لوگوں کے لیے بہت حیران کن ہے کیونکہ وہ فی الحال بیوہ کی زندگی گزار رہی ہے۔
1990 میں ریکھا نے دہلی کے ایک معروف صنعت کار مکیش اگروال سے شادی کی۔ شادی کے صرف سات ماہ بعد مکیش اگروال نے خودکشی کر لی۔ تب سے ریکھا نے شادی نہیں کی لیکن وہ اب بھی مانگ میں سندور پہنتی ہیں۔
ہندو دھرم کے رواج کے مطابق، بیوہ دوبارہ شادی نہیں کر سکتی اور وہ اپنی مانگ پر سندور نہیں لگا سکتی۔ لیکن معروف اداکارہ کا کہنا ہے کہ انہیں مانگ میں سندور لگانا پسند ہے اور اس سے ان کاحسن بھی بڑھتا ہے۔









