فیصل واوڈا کے گنڈاپور پر انتہائی سنگین الزامات

0
188
فیصل واوڈا کے گنڈاپور پر انتہائی سنگین الزامات

ہاٹ لائن نیوز : سینیٹر فیصل واوڈا نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب آپ زیادتی کے الزامات والےشخص کو انتہائی اعلی پوزیشن پر رکھ دیں گے تو پھر کیا بچے گا؟

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے علی امین گنڈا پور کیجانب سے خاتون اینکر کیخلاف استعمال کیے گئے الفاظ پر کہا کہ آپ کو ذاتی طور پر نہیں جانا چاہیے، اینکرز ہوں یا میڈیا خواتین، وہ باہر گئی ہیں اور نوکری کر رہی ہیں۔ عزت کما رہی ہیں توآپ ان کو اس غلاظت سے بھر دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ‘جب تک ایسا شخص جس پر عصمت دری کا الزام ہے، آپ اس شخص کو ایسے مقام پر رکھیں گے، کیا ہوگا’۔

فیصل واوڈا نےیہ بھی کہا ہےکہ میں کبھی بھی مریم نواز کی سیاست کاحامی نہیں رہا ہوں لیکن اگر کوئی انکی طرف بڑھتا ہے، یا میڈیاکی خواتین کی طرف بڑھتا ہے، میرے دشمن کی ماں، بہن اور بیٹی کی طرف بڑھتا ہے تو ہم دیکھیں گے کہ کیسےبڑھتا ہے؟

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ عزت کی بات ہے اور حکومت کو بھی ایکشن لینا چاہیے۔ میں اسے پتنگ کی طرح نیچے لاؤں گا۔ میں بہت واضح ہوں۔

Leave a reply