مندرنشانے پر ؛ بڑے پیمانے پر چوریاں

0
172
مندرنشانے پر ؛ بڑے پیمانے پر چوریاں

ہاٹ لائن نیوز: بھارت میں مندر سے چندہ چوری کرنے والے گینگ کی مختلف ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں جسے دیکھنے کے بعد بھارتی صارفین مشتعل ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کیمطابق چندہ چوری کرنے کا واقعہ بنگلورو کے گلی انجنیا سوامی مندر میں پیش آیا جس میں ایک شخص کو میز سے پیسے چراتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مندر کا عملہ فرش پر عطیات کی گنتی میں مصروف تھا، اسی دوران نیلی قمیض میں ملبوس ایک چور نے میز پر پڑے نوٹوں کا ایک ڈبہ اٹھایا اور چلنے سے پہلے اسے اپنی جیب میں ڈال لیا۔

وہیں ایک اور ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسی شخص نے پیسوں کا ایک اور بنڈل چرا کر مندر کے پجاری کے لباس میں ملبوس ایک شخص کو دیا اور وہ وہاں سے فرار ہو گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ مندر کا عملہ بھی اس واقعے میں ملوث ہے یا نہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ مقامی پولیس حکام نے تصدیق کی کہ ویڈیو کی بنیاد پر جولائی میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ تاہم پولیس چوری میں ملوث ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کیلیے معاملے کی چھان بین کررہی ہے۔

Leave a reply