چالان کرنے پر واپڈا ملازم کا انتہائی انوکھا انتقام

0
216
چالان کرنے پر واپڈا ملازم کا انتہائی انوکھا انتقام

ہاٹ لائن نیوز : لاہور میں چالان کرنے پر ملازم نے انتقام کے طور پر ٹریفک سگنل کی بجلی کاٹ دی۔ لاہور پولیس کی نفری کھاڑی نالہ کے مقام پر موجود تھی۔ او ہراس ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث گاڑی کو روک رہا تھا۔

پولیس اہلکاروں نے بغیر ہیلمٹ کے ایک موٹر سائیکل سوار کو آتے دیکھا تو ٹریفک وارڈن افضل نے اسے رکنے کا اشارہ کیا، ٹریفک پولیس حکام کے مطابق موٹر سائیکل سوار کو جب روکا گیا تو اپنے محکمے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ واپڈا کا ہے۔ تاہم ٹریفک وارڈن نے اس کا چالان کردیا۔

پولیس کے مطابق مذکورہ شخص موٹر سائیکل سوار پر مشتعل ہو گیا اور وارڈن کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ میں تمہارا علاج کروا دوں گا۔ کچھ دیر بعد واپڈا کی گاڑی وہاں پہنچی اور چوک کا ٹریفک سگنل کاٹ دیا۔

ٹریفک پولیس کے مطابق متعلقہ وارڈن نے 15 پر فون کیا، گلشن راوی پولیس نے متعلقہ ایس ڈی او کو تھانے بلایا۔ ڈی ایس پی رانا یونس کے مطابق دونوں فریقین میں صلح کے بعد ٹریفک سگنل کی بجلی بحال کردی گئی۔

Leave a reply