پولیس سوشل میڈیا استعمال کرنے والے اہلکاروں کے خلاف متحرک

0
192
پولیس سوشل میڈیا استعمال کرنے والے اہلکاروں کے خلاف متحرک

ہاٹ لائن نیوز : خیبرپختونخوا پولیس نے پشاور اور شانگلہ میں 63 پولیس اہلکاروں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے پر شوکاز نوٹس جاری کر دیئےہیں۔

خیبرپختونخوا پولیس سوشل میڈیا استعمال کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف متحرک، ڈی پی او شانگلہ نے سوشل میڈیا استعمال کرنے پر 63 پولیس اہلکاروں کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے۔

سینٹرل پولیس آفس نے پولیس افسران اور اہلکاروں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے منع کیا تھا تاہم حکم عدولی اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس استعمال کرنے پر نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق پشاور میں 20 پولیس اہلکاروں سے بھی سوشل میڈیا کے استعمال پر جواب طلب کیا گیا ہے جب کہ حکام نے پولیس کی سوشل میڈیا پالیسی کیخلاف ورزی پر سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو3دن میں ڈیلیٹ کرنیکے احکامات بھی جاری کیے ہیں۔

Leave a reply