بھکاریوں سے پریشان سعودی عرب کی پاکستان کو وارننگ

0
174
بھکاریوں سے پریشان سعودی عرب کی پاکستان کو وارننگ

ہاٹ لائن نیوز : سعودی عرب نے عمرہ اور حج کی آڑ میں پاکستانی بھکاریوں کی بڑھتی ہوئی تعداد پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومتی وارننگ جاری کی ہے۔ سعودی عرب نے پاکستان سے کہا ہے کہ وہ ایسے افراد کو ملک میں داخل ہونے سے روکنے کیلیے کارروائی کرے۔

مقامی انگریزی اخبار نے پاکستان کی وزارت مذہبی امور کی ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی حکام نے خبردار کیا ہے کہ عمرہ اور حج کی آڑ میں آنیوالے بھکاریوں پر قابو نہ پایا گیا تو اسکے پاکستانی عمرہ اور عازمین حج پر منفی اثرات مرتب ہونگے۔

Leave a reply