یورپ جانےکی خواہش، 46 افرادگرفتار

0
126

ہاٹ لائن نیوز : ایرانی سیکیورٹی فورسز نے یورپ جانے کے خواہشمند 46 پاکستانیوں کو گرفتار کرلیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستانیوں کو ایران کے مختلف شہروں سے گرفتار کیا گیا۔ گرفتار تمام 46 پاکستانی غیر قانونی طور پر یورپ جانا چاہتے تھے۔

گرفتار افراد مختلف انسانی ایجنٹوں کے ذریعے ایران سے یورپ جا رہے تھے۔

گرفتار پاکستانیوں کا تعلق مختلف صوبوں سے ہے جن میں 26 کا پنجاب، 3 کا خیبرپختونخوا، 12 کا سندھ اور 5 کا بلوچستان کے مختلف علاقوں سے ہے۔

ایرانی سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں گرفتار پاکستانیوں کو انچارج کوریڈور گیٹ تفتان کے حوالے کر دیا گیا۔

Leave a reply