پاکستان اور بنگلہ دیش کی قیادت کے درمیان ملاقات طے

ہاٹ لائن نیوز : وزیر اعظم شہباز شریف اس وقت امریکہ روانگی سے قبل 2 روزہ دورے پر لندن میں ہیں جہاں امریکی شہر نیویارک میں پاکستان اور بنگلہ دیش کی قیادت کے درمیان ملاقات کا اہتمام کیا گیا۔
ذرائع کیمطابق وزیراعظم شہباز شریف اور ڈاکٹر یونس کے درمیان کل ملاقات ہوگی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں مشترکہ اقتصادی کمیشن کے اجلاسوں کو باقاعدہ بنانے پر بات ہوگی، مشترکہ بزنس کونسل کا اجلاس جلد بلانے پر بھی مشاورت ہوگی۔ شہباز شریف نے سیلاب کی صورتحال پر بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر کو خط لکھ دیاہے۔








