عطا اللہ عیسیٰ خیلوی کے کنسرٹ میں مداح آپس میں لڑ پڑے

0
239
عطا اللہ عیسیٰ خیلوی کے کنسرٹ میں مداح آپس میں لڑ پڑے

ہاٹ لائن نیوز : پاکستانی لوک فنکار اور بین الاقوامی شہرت یافتہ عطا اللہ عیسیٰ خیلوی کے کنسرٹ میں شائقین آپس میں الجھ پڑے۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

میڈیا رپورٹس کیمطابق سینئر پاکستانی فوک گلوکار عطا اللہ عیسیٰ خیلوی نے حال ہی میں گلوکارہ نمرہ مہرا کے ہمراہ لندن میں منعقدہ ایک تقریب میں اپنی پرفارمنس سے مداحوں کے دل جیت لیے۔

تاہم، پروگرام اس وقت تلخ ہو گیا جب کنسرٹ میں شائقین اور سکیورٹی اہلکار آپس میں لڑ پڑے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیاہےکہ شائقین کا ایک گروپ اسٹیج کے قریب ڈانس کر رہا تھا کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے انہیں روکنے کی کوشش کی تو مداحوں نے اعتراض شروع کردیا جس کے بعد ابتدا میں زبانی ہاتھا پائی ہوئی۔ اس کے بعد لڑائی جھگڑے کی نوبت آگئی۔

Leave a reply