
ہاٹ لائن نیوز : راولپنڈی کے علاقے پیرودھائی میں رات گئے موٹر سائیکل پر سوار 3 ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی، فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک اور 2 فرار ہوگئے۔
راولپنڈی پولیس کیمطابق ہلاک ڈاکو کے قبضے سے ایک پستول اور ایک موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کانسٹیبل اکرم خان کو بھی ملزم نے گولی ماری جو اس کی بلٹ پروف جیکٹ کی وجہ سے محفوظ رہا۔
پولیس ٹیم ڈھوک نازو پل پر موجود تھی کہ اس دوران انہوں نے موٹرسائیکل کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے فائرنگ شروع کردی تاہم جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک اور 2 فرار ہوگئے۔
پولیس نے فرار ڈاکو کی گرفتاری کے لیے تلاش شروع کر دی جبکہ ہلاک ڈاکو کی لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔









