
ہاٹ لائن نیوز : پی ٹی آئی کے صوابی میں لاہور کے جلسے کے لیے خیبرپختونخوا حکومت کے وسائل استعمال کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو گاڑیاں صوابی پہنچا دی گئیں۔ ریسکیو 1122 کی درجنوں گاڑیاں صوابی پہنچا دی گئی ہیں۔ گاڑیوں میں ایمبولینس، فائر بریگیڈ اسنارکلز شامل ہیں۔
50 سے زائد کرینیں بھی صوابی پہنچا دی گئی ہیں۔ ریسکیو 1122 کی ایمبولینسز اور فائر وہیکلز گاڑیوں میں موجود ہیں، ممکنہ بلاک شدہ سڑکوں کو کھولنے کے لیے کرینیں، ایکچویٹرز، ڈیزاسٹر گاڑیاں بھی طلب کر لی گئیں۔









