سالگرہ پر ڈبل جشن، لاکھوں ڈالر جیت لیے

0
196
سالگرہ پر ڈبل جشن، لاکھوں ڈالر جیت لیے

ہاٹ لائن نیوز : امریکی ریاست اوہائیو کے علاقے فائنڈلے سے تعلق رکھنے والے ایک شہری کی خوشی اس وقت دوبالا ہو گئی جب اس کی چالیسویں سالگرہ کے موقع پر اس کی پانچ لاکھ ڈالر کی لاٹری نکلی۔

اوہائیو لاٹری کا کہنا ہے کہ جس شخص نے اسے خریدا اس نے اپنی سالگرہ کے لیے $10 میگا ملٹی پلیئر سکریچ آف ٹکٹ خریدا۔ ٹکٹ خریدنے کے بعد اسکی قسمت کا دروازہ کھلا اور اسکا 5 لاکھ ڈالر کا انعام نکلا۔

انعام یافتہ نے کہا کہ وہ لاٹری سے حاصل ہونیوالی رقم میں سے کچھ سرمایہ کاری کرے گا اور اپنی انعامی رقم کیساتھ سفر پر جائے گا۔

Leave a reply