یوٹیوب پر ویوز گننے کے طریقۂ کار میں بڑی تبدیلی

0
11
یوٹیوب پر ویوز گننے کے طریقۂ کار میں بڑی تبدیلی

یوٹیوب نے ویڈیوز کے ویوز شمار کرنے کے نظام میں اہم تبدیلی کا اعلان کر دیا ہے، جس کا اطلاق 24 اگست 2026 سے دنیا بھر میں ہوگا۔

نئے نظام کے تحت شارٹس اور طویل ویڈیوز کے لیے ویوز گننے کا الگ الگ طریقہ نہیں ہوگا، بلکہ تمام ویڈیوز کے لیے ایک ہی بنیادی معیار استعمال کیا جائے گا۔ ویڈیو چلتے ہی اور اس کا پہلا فریم ظاہر ہوتے ہی ایک ویو شمار ہوگا۔

یوٹیوب کے مطابق اس تبدیلی کے بعد کریئیٹرز کو اپنی ویڈیوز کی مجموعی رسائی اور نمائش کا زیادہ واضح اندازہ لگانے میں مدد ملے گی۔ اس کے نتیجے میں کئی ویڈیوز کے ویوز پہلے کے مقابلے میں تیزی سے بڑھتے ہوئے دکھائی دے سکتے ہیں۔

تاہم جو کریئیٹرز یہ جاننا چاہتے ہیں کہ صارفین نے ویڈیو کو واقعی کتنی دیر تک دیکھا، وہ یوٹیوب اینالیٹکس میں انگیجڈ ویوز سمیت دیگر تفصیلی اعداد و شمار دیکھ سکیں گے۔

اہم بات یہ ہے کہ صرف ویوز گننے کے طریقۂ کار میں تبدیلی سے کریئیٹرز کی آمدنی یا یوٹیوب پارٹنر پروگرام کی بنیادی اہلیت متاثر نہیں ہوگی۔ کمائی اور پروگرام سے متعلق اہم پیمانے میں انگیجمنٹ اور واچ ٹائم جیسے عوامل بدستور اہم رہیں گے۔

یوٹیوب نے پارٹنر پروگرام سے متعلق بعض اصطلاحات بھی تبدیل کی ہیں، جن میں کوالیفائیڈ ویوز اور کوالیفائیڈ واچ آورز شامل ہیں، تاہم بنیادی اہلیت کے اصول برقرار رہیں گے۔

Leave a reply