
ہاٹ لائن نیوز : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 21 ستمبر کو لاہور کے جلسے کیلیے حکمت عملی تیار کر لی ہے۔
پارٹی ذرائع کیمطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے جلسے کے حوالے سے حکمت عملی تیار کرلی، علی امین گنڈا پور نے مختلف علاقوں کے جلسوں میں کارکنوں کو لانے کا ٹاسک سونپ دیا۔
پارٹی ذرائع کیمطابق صوبائی وزراء، ارکان اور پارٹی عہدیداروں کو ٹاسک دے دیا گیا ہے، وزراء کو 2 ہزار، ایم پی اے 1 ہزار، تنظیمی عہدیداروں کو 500 اور یوسی عہدیداروں کو 100 کارکن لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔









