ایرانی صدر کی بیٹی کو جیل سے رہا کر دیا گیا

0
256
ایرانی صدر کی بیٹی کو جیل سے رہا کر دیا گیا

ہاٹ لائن نیوز : ایران کے سابق صدر اکبر ہاشمی رفسنجانی کی بیٹی کو 2 سال بعد جیل سے رہا کر دیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کیمطابق فائزہ ہاشمی رفسنجانی تہران کی ایون جیل میں 2 سال سے قید تھیں اور انہیں بدھ کو رہا کیا گیا۔

سابق صدر اکبر ہاشمی رفسنجانی کی 61 سالہ بیٹی فائزہ کو ستمبر 2022 میں مہسا امینی کے قتل کیخلاف ملک بھر میں مظاہروں کی حمایت کرنےپر گرفتار کیاگیا تھا۔

خواتین کے حقوق کی کارکن اور سابق رکن اسمبلی کو اپیل کورٹ کے فیصلے کے بعد جیل سے رہا کر دیا گیا۔

Leave a reply