
ہاٹ لائن نیوز : سابق وزیراعظم عمران خان کے لاپتہ سابق چیف سیکیورٹی آفیسر عمر سلطان وطن واپس پہنچ گئے، اسلام آباد ہائی کورٹ نے آزادانہ تحقیقات کی ہدایت کرتے ہوئے عمر سلطان کی بازیابی کاکیس نمٹادیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے لاپتہ سابق چیف سیکیورٹی آفیسر عمر سلطان کی بازیابی کے لیے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست پر سماعت کی۔ وکیل فیاض کندوال نے عدالت کو بتایا کہ عمر سلطان وطن واپس آچکے ہیں۔
وکیل کے مطابق عمر سلطان واپس آچکے ہیں، طبیعت خراب ہونے کے باعث وہ عدالت میں پیش نہیں ہوسکے۔
بعد ازاں عدالت نے آزادانہ تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے عمر سلطان کی بازیابی کا کیس نمٹا دیا۔









