تاجر کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم مارا گیا

0
151
تاجر کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم مارا گیا

ہاٹ لائن نیوز : کراچی میں ڈکیتی کی واردات کے دوران تاجر آصف بلوانی کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کو انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ پولیس نے ہلاک کر دیا۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈسٹرکٹ ساؤتھ عبدالرحیم شیرازی نے بتایا کہ ملزم منٹھار کو پولیس کے شعبہ تفتیش نے زخمی حالت میں گرفتار کیاجواسپتال منتقلی کے دوران ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے رواں سال 4 جون کو ڈیفنس فیز ٹو میں ڈکیتی مزاحمت پر تاجر آصف بلوانی کو گولی مار کر قتل کر دیا تھا۔

عبدالرحیم شیرازی کا مزید کہنا تھا کہ مقتول ملزم کے قبضے سے موٹرسائیکل برآمد ہوئی، ملزم سے برآمد ہونے والی موٹرسائیکل بلال کالونی کے علاقے سے چوری کی گئی تھی۔

ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق ملزم کے دو ساتھی پہلے ہی ڈیفنس پولیس کے ہاتھوں مارے جا چکے ہیں، یہ اس ڈکیت گروہ کا تیسرا ساتھی تھا۔

Leave a reply