
ہاٹ لائن نیوز : گلگت بلتستان حکومت نے 2 بلند ترین چوٹیوں کے پرمٹ فیس میں اضافہ کردیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق دنیا کے دوسرے بلند ترین پہاڑ کے لیے پرمٹ فیس 5000 ڈالر فی کوہ پیما تک بڑھا دی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 8000 میٹر سے اوپر کے دیگر پہاڑوں کے لیے پرمٹ فیس بھی 9000 ڈالر سے بڑھا کر 28000 ڈالر کر دی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کےٹو پہاڑ کے لیے پرمٹ فیس خزاں میں 2500 ڈالر اور سردیوں میں 1500 ڈالر مقرر کی گئی ہے جب کہ پاکستانی کوہ پیماؤں کے لیے کےٹو پرمٹ فیس 30 ہزار سے بڑھا کر 1 لاکھ اور غیر ملکیوں کے لیے ٹریکنگ فیس 100 ڈالر سے بڑھا کر 300 ڈالر کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ ایک کوہ پیما ایک پرمٹ پر صرف ایک پہاڑی مہم جوئی کر سکے گا، ایک سے زیادہ پہاڑی مہم جوئی کے لیے علیحدہ اجازت نامے درکار ہوں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق گروپ ممبران کی تعداد 20 سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے اور زیادہ اونچائی والے پورٹرز کے لیے انشورنس کی رقم 20 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔









