طوفانی بارشیں ؛ تاج محل کی چھت ٹپکنے لگی

0
181
طوفانی بارشیں ؛ تاج محل کی چھت ٹپکنے لگی

ہاٹ لائن نیوز : بھارتی شہر آگرہ میں تین روز سے جاری بارش کے باعث تاج محل کی چھت ٹپکنے لگی۔

بارش کے باعث مشہور تاریخی مقام تاج محل کی چھت سے پانی رسنا شروع ہوگیا ہے جب کہ تاج محل سے ملحقہ باغ میں بارش کا پانی جمع ہوگیا ہے۔

آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا کےافسر نے تصدیق کی ہےکہ تاج محل کے مرکزی گنبد سے3دن کی مسلسل بارش کیوجہ سے پانی بہہ رہا ہے تاہم گنبد کوکوئی نقصان نہیں پہنچا۔

انہوں نے کہا کہ تاج محل کے متاثرہ گنبد کا ڈرون کیمروں سے جائزہ لیا گیا ہے، گنبد کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بارش رکنے کے ساتھ ہی مقبرے کی فوری مرمت اور باغ سے پانی نکالنے کا کام کیاجائیگا۔

Leave a reply