مردان میں دل دہلا دینے والا واقعہ ؛ 5 افراد جاں بحق

0
188
مردان میں دل دہلا دینے والا واقعہ ؛ 5 افراد جاں بحق

ہاٹ لائن نیوز : مردان میں افسوسناک واقعے میں ایک ہی گھر کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ جبران ہل پر کچے مکان میں آگ لگنے سے خواتین اور بچوں سمیت 5 افراد جھلس کر جانبحق ہوگئے۔

علاقہ مکینوں نے گھر سے آگ کے شعلے بلند ہوتے دیکھ کر فوری ریسکیو کو اطلاع دی۔ آگ نے گھر کی ہر چیز کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

ریسکیو پہنچنے سے پہلے لوگ اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی کوشش کرتے رہے۔ بعد ازاں ریسکیو ٹیم نے پولیس کے ہمراہ جائے حادثہ پر پہنچ کر قانونی کارروائی مکمل کی۔

لاشوں کو بعد ازاں رستم ٹائپ ڈی ہسپتال منتقل کر دیا گیا تاہم فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔

Leave a reply