پولیس اکیڈمی میں تقریر کے دوران وزیر کا پرس چوری

0
184
پولیس اکیڈمی میں تقریر کے دوران وزیر کا پرس چوری

ہاٹ لائن نیوز : برطانیہ کی کرائم منسٹر ڈیانا جانسن کا بیگ اس وقت چوری ہو گیا جب وہ پولیس افسران کے ساتھ میٹنگ میں شریک تھیں۔

کرائم منسٹر ڈیانا جانسن کا بیگ سینیئر پولیس افسران کی ایک کانفرنس کے دوران چوری ہو گیا جہاں وہ چوری اور شاپ لفٹنگ کے بڑھتے ہوئے مسائل پر بات کرنے والی تھیں۔

ایک سرکاری اہلکار کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ بیگ اس وقت چوری کیا گیا جب ڈیانا منگل کو وسطی لندن میں پولیس سپرنٹنڈنٹس ایسوسی ایشن کی ایک کانفرنس میں شرکت کر رہی تھیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس واقعے کے سلسلے میں ایک 56 سالہ مشتبہ شخص کو گرفتار کیا گیا تھا اور اس کے بعد اسے ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے۔

Leave a reply