
ہاٹ لائن نیوز: چونیاں کے قریب کوٹ رادھاکشن کی حدود میں سینما موڑ پر مبینہ پولیس مقابلہ ہوا، جس میں سنگین وارداتوں میں ملوث 3 ڈاکو مارے گئے۔
ڈاکو شہری سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو رہے تھے کہ پولیس موقع پر پہنچ گئی، فائرنگ کے تبادلے میں تینوں ڈاکو زخمی ہو گئے اور وہ ہسپتال جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گئے۔
ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 2 مختلف وارداتوں میں مزاحمت پر 2 بے گناہ شہریوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا جب کہ ہلاک ہونے والے 3 ڈاکوؤں کے خلاف کئی سنگین وارداتیں درج ہیں۔
۔









