
ہاٹ لائن نیوز : لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج ارشد جاوید کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے جہاں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے جج ارشد جاوید کی گاڑی کو نقصان پہنچا۔
لاہور کے علاقے کنال روڈ پر انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید کی گاڑی کو نامعلوم گاڑی نے ٹکر مار دی۔
جج ارشد جاوید بحفاظت انسداد دہشت گردی کی عدالت لاہور پہنچ گئے جب کہ جج ارشد جاوید کی گاڑی کو مرمت کے لیے ورکشاپ لے جایا گیاہے۔









