
ہاٹ لائن نیوز : سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ یہ پہلا دور ہے جب ان کا کسی سے کوئی رابطہ نہیں ہے۔
اسلام آباد کی ضلعی عدالت میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ یہ پہلا دور ہے، میرا کسی سے کوئی رابطہ نہیں، تین بار چلہ کاٹ چکا ہوں۔
شیخ رشید نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے کوئی جھگڑا نہیں، کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہونی چاہیے، صبح ناشتے کے بعد گرفتار ہونے والوں کیساتھ ٹھیک نہیں ہوا۔









