مسافر کا انتقال، طیارے کی کراچی ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

0
235
مسافر کا انتقال، طیارے کی کراچی ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

ہاٹ لائن نیوز : غیر ملکی پرواز میں ایک مسافر جاں بحق جس کے باعث طیارے کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کی گئی۔

غیر ملکی ایئرلائن کی فلائٹ جی 9512 شارجہ سے ڈھاکہ جارہی تھی کہ 42 سالہ مسافر کی حالت خراب ہوگئی اور کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کی اجازت طلب کی گئی۔

ایئر ٹریفک کنٹرولر کراچی کی اجازت سے طیارہ کراچی ایئرپورٹ پر اترا۔

ترجمان سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ سول ایوی ایشن کی میڈیکل ٹیم نے کراچی ایئرپورٹ پر مسافر کا معائنہ کیا تو معلوم ہوا کہ مسافر کی موت ہوچکی ہے۔صبح طیارہ میت لے کرکراچی ایئرپورٹ سے ڈھاکہ کے لیے روانہ ہوگیا

Leave a reply