آج ڈی جی آئی ایس پی آر اہم پریس کانفرنس کریں گے

ہاٹ لائن نیوز : ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف چوہدری آج سہ پہر اہم پریس کانفرنس کریں گے، جس میں وہ انسداد دہشت گردی کے اقدامات اور دیگر امور پر بریفنگ دیں گے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل احمد شریف چوہدری دوپہر 2 بجکر 15 منٹ پر اہم پریس کانفرنس کریں گے۔
پریس کانفرنس میں ملک کی اندرونی سلامتی، دہشت گردی کیخلاف اقدامات اور دیگر امور پر بریفنگ دی جائیگی۔









