کاسمیٹک سرجری نے برازیل کی انفلوئنسرکو بانجھ بنا دیا

0
161
کاسمیٹک سرجری نے برازیل کی انفلوئنسرکو بانجھ بنا دیا

ہاٹ لائن نیوز : ہالی ووڈ اسٹار کم کارڈیشین کی طرح نظر آنے کی خواہش نے برازیل کی انفلوئنسر جینیفر پامپلونا کی ماں بننے کی صلاحیت چھین لی۔

جینیفر پامپلونا نے انکشاف کیا کہ کاسمیٹک سرجری میں استعمال ہونے والے مواد نے انہیں ماں بننے سے روک دیا۔

وہ کہتی ہیں، مجھے کم کارڈیشین جیسا بننےکا جنون تھا اور میں ان جیسا نظر آنا چاہتی تھی اور اس جذبے کی تکمیل میں میں نے اپنے چہرے کی کئی سرجری کروائیں۔ ان سرجریوں کی بدولت میں خوبصورت ہو گئی لیکن اب سائیڈ ایفیکٹس کی بدولت کبھی ماں نہیں بن سکوں گی۔

Leave a reply