
ہاٹ لائن نیوز : کراچی سپرہائی وے پر پولیس مقابلہ ہوا ہے جس میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید اور دوسرا زخمی ہوگیا جب کہ وزیر داخلہ سندھ نے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔
کراچی میں سائٹ سپرہائی وے پٹرولنگ پر مامور پولیس اہلکاروں کو محمدی گوٹھ ندی کے کنارے ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاع ملی جس پر ڈاکوؤں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی۔
ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2 اہلکار زخمی ہوگئے جن کی شناخت عادل پتافی اور چمن عباس کے نام سے ہوئی، دونوں زخمی اہلکاروں کو نجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج سپاہی چمن عباس شہید ہوگئے۔









