ہوائی اڈے پر مشتعمل مسافر نے ہتھوڑے سے کمپیوٹر توڑ ڈالے

ہاٹ لائن نیوز : جنوبی امریکا کے ملک چلی کے دارالحکومت سینٹیاگو کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ایک مسافر نے ہتھوڑے سے توڑ پھوڑ کی۔ یہ شخص میامی اور وہاں سے ہیٹی جانا چاہتا تھا۔
جب مسافر چیک اِن کے لیے امریکن ایئرلائن کے کاؤنٹر پر پہنچا تو اسے بتایا گیا کہ اسے جعلی ٹکٹ فروخت کیا گیا ہے ، اس شخص نے غصے سے قریب سے ایک ہتھوڑا اٹھایا اور کمپیوٹر سکرینوں کو توڑنا شروع کر دیا۔
وہاں موجود لوگوں نے یہ واقعہ اپنے موبائل فون میں ریکارڈ کر لیا۔ اس حوالے سے وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مشتعل مسافر نے 5 کمپیوٹر اور 6 سکرینیں توڑ دیں۔
پولیس نے اس شخص کو گرفتار کر لیا۔ اسے ہفتےکو عدالت میں پیش کیا جائیگا۔








