
ہاٹ لائن نیوز: عراق کے بغداد ایئرپورٹ پر پھنسے پاکستانی زائرین کی واپسی شروع ہوگئی۔ پہلی پرواز 300 زائرین کو لے کر کراچی پہنچی۔
ایئرپورٹ پر 654 پاکستانی پھنسے ہوئے تھے۔ عراقی ایئرویز پاکستانی وقت کے مطابق شام 6 بج کر 15 منٹ پر کراچی پہنچی۔ دوسری پرواز ہفتہ کی سہ پہر متوقع ہے۔
رکن قومی اسمبلی عبدالحمید نے اسلام آباد میں گورنر سندھ سے ملاقات کی اور عراق میں پھنسے افراد کو واپس لانے کی کوششوں پر گورنر کا شکریہ ادا کیا۔








