پشاور : شینواری ہاؤس کے سامنے شدید دھماکا

0
188
پشاور : شینواری ہاؤس کے سامنے شدید دھماکا

ہاٹ لائن نیوز : پشاور کے علاقے حیات آباد میں شینواری ہاؤس کے سامنے دھماکا ہوا ہے۔

پولیس کیمطابق کسی نے عدنان نامی شخص کے گھر پر دھماکہ خیز مواد پھینکا اور اسے اڑا دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم دھماکے سے مکان کی عمارت کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق گھر کے مالک سے بھتہ ادا کرنے کا مطالبہ کیا گیا جب کہ واقعے کے بعد پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرنے کے بعد اصل حقائق جاننے کے لیے تفتیش جاری ہے۔

Leave a reply