
ہاٹ لائن نیوز : سندھ، پنجاب ، بلوچستان میں مون سون بارشوں کا ایک اور الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے بارش کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ جبکہ محکمہ موسمیات نے بھی ملک کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے مختلف پہاڑی علاقوں میں بھی سیلابی صورت حال پیدا ہوسکتی ہے جب کہ شہری علاقوں میں سیلابی صورت حال سے مقامی دریاؤں کے بہاؤ میں بھی اضافہ ہوسکتا ہے۔
این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنیکی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام سیلاب کی صورتحال سے بچنے کیلیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں جب کہ مسافر اور سیاح پہاڑی علاقوں کا سفر کرنے سے گریز کریں۔








