مودی پر اسرائیل کو ہتھیاروں کی سپلائی روکنے کے لیے دباؤ

ہاٹ لائن نیوز : بھارت میں نریندر مودی حکومت کو نہ صرف حزب اختلاف کی جماعتوں کی جانب سے بلکہ اس کے اپنے اتحادیوں کی جانب سے اسرائیل کی حمایت جاری رکھنے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے، جس میں تل ابیب پر بین الاقوامی سطح پر نسل کشی کا الزام لگایا گیا ہے۔
متعدد سیاسی رہنماؤں نے ایک مشترکہ بیان پر دستخط کیے ہیں جس میں “اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینی عوام کی نسل کشی” کاتذکرہ کیاگیا ہے اور ہندوستانی حکومت پر زور دیا گیا ہے کہ وہ “امن اور انصاف” کے لیے کام کرے۔
مودی حکومت کی اتحادی جماعت جنتا دل (یونائیٹڈ) نے اپوزیشن کے اس مطالبے کی حمایت کی ہے کہ نریندر مودی اسرائیل کو ہتھیاروں کی سپلائی روک دیں۔








