احسن خان کی گلوکاری نے مداحوں کو حیران کردیا، ویڈیو وائرل

0
39
احسن خان کی گلوکاری نے مداحوں کو حیران کردیا، ویڈیو وائرل

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار احسن خان کی گلوکاری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی، جس میں وہ اپنی آواز میں مشہور ڈرامے کا گانا پیش کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکی شہر ہیوسٹن میں منعقدہ ایک تقریب میں احسن خان نے سینئر اداکارہ ثانیہ سعید کے ہمراہ شرکت کی، جہاں ان کے مداحوں کو دونوں فنکاروں سے ملاقات اور گفتگو کا موقع بھی ملا۔

تقریب کے دوران احسن خان نے اپنے معروف ڈرامے کا اوریجنل ساؤنڈ ٹریک (OST) ’’جب تو یاد آئے‘‘ گایا، جس پر وہاں موجود شرکا نے خوب پسندیدگی کا اظہار کیا۔

اداکار کی گلوکاری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے، جسے دیکھ کر مداح خوشگوار حیرت کا اظہار کر رہے ہیں اور ان کی صلاحیتوں کو سراہ رہے ہیں۔

احسن خان کی اس پرفارمنس نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ وہ اداکاری کے ساتھ گلوکاری کا شوق بھی رکھتے ہیں۔

Leave a reply