ہسپتال میں فائرنگ کرنےوالا اشتہاری ملزم گرفتار

0
168
ہسپتال میں فائرنگ کرنےوالا اشتہاری ملزم گرفتار

ہاٹ لائن نیوز : کلر سیداں پولیس نے سرکاری اسپتال میں فائرنگ کرکے خوف و ہراس پھیلانے اور تشدد میں ملوث اشتہاری مجرم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس نے انسانی انٹیلی جنس اور تکنیکی ذرائع سے اشتہاری مجرم احسان کو گرفتار کیا، واقعے میں ملوث 45 ملزمان کو پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا ہے۔

اشتہاری مجرم احسان نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر نعمان کو ہسپتال میں گولی مار کر زخمی کر دیا اور متعدد افراد کو لاٹھیوں سے شدید زخمی کر دیا۔ واقعے کا مقدمہ دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کرلیا گیا۔

ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کیمطابق گرفتار اشتہاری مجرم کا ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دی جائے گی۔

Leave a reply