زخمی کانسٹیبل ائیرایمبولینس کےذریعےلاہورمنتقل

0
169
زخمی کانسٹیبل ائیرایمبولینس کےذریعےلاہورمنتقل

ہاٹ لائن نیوز : پاکستان کی پہلی ایئر ایمبولینس سروس کا انقلابی سفر جاری ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر کچے میں ڈاکوؤں کے حملے میں شدید زخمی کانسٹیبل کو ائیر ایمبولینس کے ذریعے لاہور منتقل کر دیا گیا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے گزشتہ روز شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان کا دورہ کرتے ہوئے بلال کو لاہور منتقل کرنے کی ہدایت کی تھی۔ مریم نواز شریف کے حکم پر زخمی بلال کو علاج کے لیے جنرل اسپتال/پینز منتقل کیا گیا۔

کچے کے ڈاکوؤں کے حملے میں گولیوں سے زخمی کانسٹیبل بلال کی ریڑھ کی ہڈی اور اعصابی نظام متاثر ہوا۔ جنرل ہسپتال کا ایک ماہر نیورو سرجن زخمی کانسٹیبل کا علاج کرے گا۔ زخمی کانسٹیبل بلال کے تمام طبی اخراجات پنجاب حکومت برداشت کرے گی۔

مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ کچے میں زخمی ہونے والے کانسٹیبل ہمارے ہیرو ہیں، مکمل صحت یابی تک بھرپور تعاون کریں گے۔

Leave a reply