
ہاٹ لائن نیوز : گلگت بلتستان میں سات کوہ پیماؤں کو بچانے کے لیے پاک فوج کا ریسکیو آپریشن کامیاب رہا ہے۔
ہفتہ کو پاک فوج نے 20,100 فٹ کی بلندی سے سات کوہ پیماؤں کو کامیابی سے بچایا جن میں تین روسی اور چار پاکستانی کوہ پیما شامل تھے۔
جس کے نتیجے میں پاکستان آرمی کے ہیلی کاپٹروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تمام کوہ پیماؤں کو بحفاظت باہر نکال لیا۔









