
ہاٹ لائن نیوز : سندھ حکومت نے حضرت امام حسین کے چہلم کے موقع پر موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی ہے۔
محکمہ داخلہ سندھ کیجانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کیمطابق کراچی کیساؤتھ زون میں 25 اگست سے 27 اگست تک ڈبل سواری پر پابندی ہوگی، مشرقی زون میں 26 اگست اور ویسٹ زون میں 25 اور 26 اگست کو ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔ .
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ حیدرآباد اور ٹھٹھہ میں 25 اور 26 اگست کو پابندی ہوگی۔
دادو اور سجاول میں 25 سے 27 اگست تک پابندی ہوگی ، محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ ڈبل سواری پر پابندی آئی جی سندھ کی سفارش پر لگائی گئی ہے۔









