پاکستان کی دفاعی میدان میں ایک اوراہم کامیابی

0
160
پاکستان کی دفاعی میدان میں ایک اوراہم کامیابی

ہاٹ لائن نیوز : پاکستان نے زمین سے زمین پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائل شاہین ٹو کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کیمطابق تربیتی لانچ کا مقصد فوجیوں کی تربیت، مختلف تکنیکی پیرامیٹرز کی تصدیق، بہتر درستگی اور بہتر بقا کے لیے شامل مختلف ذیلی نظاموں کی کارکردگی کا جائزہ لینا تھا۔ سائنسدانوں نے اس تاریخی کامیابی میں حصہ لیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ تربیتی لانچ کا مشاہدہ سٹریٹجک پلانز ڈویژن کے سینئر افسران، آرمی سٹریٹجک فورسز کمانڈ، سائنسدانوں اور سٹریٹجک اداروں کے انجینئرز نے کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ صدر آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے سائنسدانوں اور انجینئرز کو اس کامیابی پر مبارکباد دی، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے کامیاب تجربے پر مبارکباد دی۔

Leave a reply