گورنر پنجاب نے ارشد ندیم پر خزانے کا منہ کھول دیا

0
172
گورنر پنجاب نے ارشد ندیم پر خزانے کا منہ کھول دیا

ہاٹ لائن نیوز : پیرس اولمپکس میں 40 سال بعد پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتنے والے اولمپیئن ارشد ندیم کو گورنر پنجاب کیجانب سے گاڑی اور 20 لاکھ کا چیک تحفے میں دیا گیا۔

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا جبکہ اولمپیئن نے رات کو گورنر ہاؤس میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ قیام کیا۔

ارشد ندیم کی گورنر ہاؤس آمد پر ریڈ کارپٹ بچھایا گیا اور ڈھول کی تھاپ پر ان کا استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر گورنر پنجاب نے گاڑی اور 20 لاکھ کا چیک تحفے میں دیا جب کہ ایک کنال اور 10 مرلے کا پلاٹ بھی تحفے میں دیا۔

Leave a reply