موسلا دھار بارش سے عمارت دریا میں بہہ گئی

0
201
موسلا دھار بارش سے عمارت دریا میں بہہ گئی

ہاٹ لائن نیوز : بھارتی ریاست ہماچل پردیش کے علاقے کلو میں پوتری ندی کے کنارے ایک عمارت گر گئی ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کیمطابق منگل کو توش نلا میں شدید طوفانی بارش نے تباہی مچا دی ہے جہاں 60 ملی میٹر بارش کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔

ایک مقامی عمارت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عمارت کے پیچھے ایک ندی تھی جو شدید سیلاب کی وجہ سے سامنے کی ہر چیز کو تباہ کر رہی تھی۔

اچانک پوری عمارت دریا میں گرگئی، جس کی وجہ سے عمارت میں موجود سامان بھی بہہ گیا، ڈپٹی کمشنر کلو تورل ایس رویش کے مطابق ریسکیو ٹیم جائے حادثہ کی جانب روانہ کردی گئی ہے۔

Leave a reply