ڈاکوؤں کا پولیس چوکی پر حملہ، 3 اہلکار شہید

0
166
ڈاکوؤں کا پولیس چوکی پر حملہ، 3 اہلکار شہید

ہاٹ لائن نیوز : صادق آباد میں تھانہ بھونگ کی حدود میں قائم پولیس چوکی پر ڈاکوؤں نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں چوکی پر تعینات 3 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کیمطابق شہید ہونے والوں میں جہانگیر، امتیاز ، طارق شامل ہیں۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔

پولیس ترجمان کیمطابق گزشتہ روز کچا مچھہ میں پولیس مقابلے میں 4 خطرناک ڈاکو ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے جب کہ تھانہ موچھ کے ایس ایچ او رانا محمد رمضان دل کادورہ پڑنےسےشہید اور مقابلےکے دوران ایک پولیس اہلکارزخمی ہوگیاتھا۔

Leave a reply