
ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ کیس میں عدالت نے ملزمہ آمنہ عروج کے 9 شریک ملزمان کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔
انسداد دھشتگردی عدالت کے جج خالد ارشد نے سماعت کی شناخت پریڈ میں شناخت ہونے والے ملزمان کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت کو بتایا گیا کہ آمنہ عروج کے 9 شریک ملزمان کی شناخت پریڈ میں شناخت ہو گئی تفتیشی نے بتایا کہ خلیل الرحمان قمر نے جیل میں شناخت کی ملزمہ آمنہ کی بہن مریم شہزادی اور دوست شمائل کی شناخت نہیں ہو سکی عدالت نے آمنہ عروج کی بہن مریم شہزادی
اور دوست شمائل کو مقدمہ سے ڈسچارج کر دیا
ملزمان میں تنویر احمد٫قیصر عباس٫ رشید احمد ٫فلک شیر ٫میاں خان٫ یاسر علی ٫جاوید اقبال٫زیشان قیوم اور معمون حیدر شامل ہیں۔








