
ہاٹ لائن نیوز : آذربائیجان کے دارالحکومت باکو سے کراچی آنے والی پرواز میں ٹیک آف کے فوراً بعد تکنیکی خرابی پیدا ہوگئی اور طیارے کو واپس اسی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق آذربائیجان ایئر کی پرواز گزشتہ رات معمول کے مطابق باکو سے کراچی کے لیے روانہ ہوئی تاہم جیسے ہی پرواز نے باکو سے ٹیک آف کیا تو ایئربس اے 319 میں فنی خرابی پیدا ہوگئی۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق باکو ایئر ٹریفک کنٹرولر نے پائلٹ سے رابطہ کرنے پر فوری طور پر پائلٹ کو لینڈنگ کے لیے واپس باکو واپس آنے کی ہدایت کی لیکن حفاظتی نقطہ نظر سے پائلٹ نے تقریباً 40 منٹ تک بحیرہ قزوین کے اوپر پرواز کی۔
بعد ازاں طیارہ تبدیل کرکے مسافروں کو ساڑھے 3 گھنٹے کی تاخیر سے کراچی روانہ کیا گیا جس کے بعد پرواز 4 گھنٹے کی تاخیر سے کراچی سے واپس آذربائیجان روانہ ہوگئی۔









