استحکام پاکستان پارٹی کے ضلعی رہنما کو قتل کر دیا گیا

پنجاب کے شہر حافظ آباد کے علاقے کولو تارڑ کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے استحکام پاکستان پارٹی کے ضلعی رہنما ضیغم سلطان تارڑ کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا جب کہ ملزمان فرار ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق حافظ آباد میں استحکام پاکستان پارٹی کے ضلعی رہنما ضیغم سلطان تارڑ اپنی گاڑی میں اپنے گاؤں کوٹ اسحاق جارہے تھے کہ کولو تارڑ کےنزدیک نامعلوم مسلح افراد نے انکی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کیوجہ سے ضیغم سلطان موقع پرہی جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق قتل کے بعد ملزمان رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگئے۔ پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے کر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیے، مقتول سابق ایم پی اے مامون جعفر تارڑ کا قریبی ساتھی تھا۔









