پولیس اہلکار نے تلخ کلامی پراپنے ساتھی کو گولی مار دی

0
198
پولیس اہلکار نے تلخ کلامی پراپنے ساتھی کو گولی مار دی

ہاٹ لائن نیوز : کراچی کے مومن آباد تھانے میں ڈیوٹی پر مامور دو سپاہی آپس میں لڑ پڑے۔ لڑائی کے دوران داور حسین نے اسد انور کو گولی مار دی۔ اسد انور کو جناح اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔

داور حسین اور اسد انور کسی معاملے پر ہلکی پھلکی گفتگو کر رہے تھے۔ باتوں میں کچھ ایسا ہوا کہ بات تلخ کلامی تک پہنچ گئی۔

Leave a reply