عمران خان کے خلاف دس ارب روپے کا ہرجانے کیس پر سماعت

0
184

سیشن عدالت ، بانی پی ٹی آئی کے خلاف وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے دس ارب روپے ہتک عزت کا دعوی۔۔۔عدالت نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کر دیا

عدالت نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف دس ارب روپے ہتک عزت کیس میں تحریری حکم کے مطابق متفرق درخواست پر دلائل کے لیے وکلا کو 13 اگست کو طلب کر لیا ۔بانی پی ٹی آئی کی جانب سے نئے وکیل میاں محمد حسین چوٹیہ نے وکالت نامہ پیش کیا ۔ایڈیشنل سیشن جج محمد فرحان نبی نے دعوی پر سماعت کی

۔بانی پی ٹی کے وکیل نے بتایا مجھے اس کیس میں اب وکیل کیا گیا ۔بانی پی ٹی آئی وکیل نے متفرق درخواستوں پر دلائل کے لیے وقت کی استدعا کی ۔
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے انکے وکیل سعد سبغت اللہ سلطان پیش ہوئے ۔وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف دس ارب روپے کا دعوی دائر کر رکھا ہے

Leave a reply